انتقال

   


حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) جناب محمد عبدالحفیظ ولد ڈاکٹر محمد سلمان مرحوم (پاکھال کنٹہ) کا اتوار 17 ڈسمبر 2023 ء کو ٹورنٹو کینیڈا میں انتقال ہوگیا۔ تدفین ٹورنٹو کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز پیر 18 ڈسمبر 2023 ء بعد نماز عصر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں مقرر ہے۔ ان کی اہلیہ محترمہ نور جہاں بنت ڈاکٹر مسیح الدین مرحوم کا پانچ دن قبل انتقال ہوچکا تھا اور تدفین ٹورنٹو کینیڈا کے قبرستان میں عمل میں آچکی تھی۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8179235247 یا 9963659278 پر ربط کریں۔
انتقال
حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (راست) جناب عبدالقدیر عرف لالہ کلیانی بھولکپور مشیرآباد کا 17 ڈسمبر 2023 بروز اتوار 2 بجے دن بعمر 80 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18 ڈسمبر بروز پیر بعد نماز ظہر 1:30 بجے جامع مسجد بھولکپور مشیرآباد میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 8074846229 یا 9948773774 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب علی سعید ولد غوث سعید ساکن ایرا کنٹہ بارکس کا بروز ہفتہ 16 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 17 ڈسمبر اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد عمر فاروق ؓ ایرا کنٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 19 ڈسمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد عمر فاروق ؓ ایرا کنٹہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر9885027683 پر ربط کریں۔