انتقال

   


حیدرآباد ۔ 19 ڈسمبر (راست) شیعہ برداری کے ممتاز عالم دین مولانا مولوی سید نبی حسن زیدی ابن سید ذللہ حسن زیدی مرحوم امام جماعت عبادت خانہ حسینی دارالشفاء کا آج 19 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ میت ان ہی کے مکان واقعی پنجتن کالونی دارالشفاء سے 20 ڈسمبر کی صبح 9 بجے اٹھائی جائیگی۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں ادا کی جائیگی اور تدفین دائرہ حضرت میرمومن قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8686262635 پر ربط کریں۔
00 محترمہ احمد النساء عائشہ دختر جناب میر معین الدین علی خاں مرحوم ساکن مانصاحب ٹینک کا آج انتقال ہوگیا۔ مرحومہ، مولانا سید غلام اکبر مرحوم سابق مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی ہند کی زوجہ تھیں۔ لواحقین میں 2 فرزندان حافظ سید محی الدین شاکر مرکزی سکریٹری جماعت اسلامی، جناب محمد عبدالقادر ناصر کے علاوہ تین دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ مسجد اُجالے شاہؒ سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9885206881 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
00 محترمہ ذکیہ بیگم زوجہ محمد عبدالقدیر (مرحوم) ساکن سعیدآباد کرماگوڑہ کا کل شام انتقال ہوگیا۔ آج بعد ظہر مسجد معراج میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تدفین متصل مسجد قبرستان سلطان دائرہ چنچلگوڑہ میں عمل میں لائی گئی۔ مزید تفصیلات 6301939427 ، 9985808546 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد فخرعالم ریٹائرڈ چیف کمشنر انکم ٹیکس ولد جناب محمد عبدالرشید مرحوم کا پیر 18 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ منگل 19 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت بادپاؒ فرسٹ لانسر میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9849090535 سے حاصل کرسکتے ہیں۔