انتقال

   

حیدرآباد۔/28 جنوری، ( راست ) الحاج محمد امیر الدین موظف ملازم گورنمنٹ سنٹرل پریس چنچل گوڑہ حیدرآباد ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم کا 26 جنوری 2024 بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد روضۃ الحدیث رین بازار میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7013280372 یا 7989509194 پر ربط کریں۔
٭٭ محترمہ مختار انیسہ بیگم زوجہ جناب سید طاہر محی الدین دختر ظہور الدین احمد کا 28 جنوری 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سلطان نواز جنگ، آغا پورہ میں بروز اتوار بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ ملے پلی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9494442310 یا 9299602310 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمدعارف کیمرہ مین دوردرشن رامنتا پور حیدرآباد ولد محمد عباس ساکن سی بی آئی کوارٹرس خیریت آباد کا بعمر 58 سال اتوار 28 جنوری 2024 کو صبح اچانک انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8008230933 یا 9177481822 پر ربط کریں۔