انتقال

   


حیدرآباد ۔ 12 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد رئیس الدین صدیقی ولد جناب محمد اعظم محی الدین مرحوم صدیقی ساکن بیلہ ہری باولی کا جمعرات 12 دسمبر 2024 کو بوجہ علالت انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صلاح الدین پانی کی ٹانکی مغل پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان واقع قادری چمن ، فلک نما میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 14 دسمبر بعد نماز عصر مسجد حضرت عبداللہ شاہ ولی قادریؒ ، شاہ علی بنڈہ ، ہری باولی موڑ میں مقرر ہے ۔ 3-30 بجے سے قرآن خوانی ہوگی ۔ پسماندگان میں چار دختران اور تین فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب ایم اے ماجد سابق رکن پریس کونسل آف انڈیا کے سمدھی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9494960905 ، 9553972875 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد فاروق احمد ولد جناب محمد مقصود احمد مرحوم ریٹائرڈ ڈی ڈی او ساکن نیو ملے پلی حیدرآباد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی اور تدفین قطب شاہی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8639683236 ۔ 9000272857 پر ربط کریں ۔۔