حیدرآباد۔ 2 فروری (راست) جناب سید حامد اقبال ہاشمی ولد جناب سید شاہ غوث محی الدین قادری کا 30 جنوری 2025 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9963635506 یا 9652870526 پر ربط کریں۔
ll الحاج محمد بن علی المعافا ولد الحاج علی بن محسن المعافادانہ بیکری بنجارہ ہلز کا انتقال ہوگیا۔ بروز جمعہ پہلی شعبان کو نماز جنازہ بعد نماز جمعہ عالم گیر مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو صاحبزادے اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 8498841407 یا 6301516319 پر ربط کریں۔
ll جناب محمد مجاہد علی خاں ولد جناب محمد یوسف علی خاں مرحوم کا اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ، نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد دارالشفا میں ادا کی گئی ، تدفین قبرستان واقع مسجد الماس چادر گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختران شامل ہیں۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9059498667 پر ربط پیدا کریں۔
ll محترمہ فرح جویریہ (منی) بنت جناب محمد رفیع الدین فاروقی مرحوم و زوجہ جناب محمد ہوشدار خاں ساکن مراد نگر کا طویل علالت کے بعد 31 جنوری 2025 بروز جمعہ بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ یکم فروری چھوٹی مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان نزد مسجد چیونٹی شاہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9959392187 یا 9959405456 پر ربط کریں۔
ll الحاجہ محترمہ سیدہ جمیل النساء بیگم زوجہ جناب محمد فاروق محی الدین مرحوم کا 2 فروری 2025 بروز اتوار کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 فروری کو 10 بجے شب مسجد ماما صاحبہ سلطان شاہی میں ادا کی جائے گی اور تدفین میر کا دائرہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9393441404 یا 9618046427 پر ربط کریں۔