انتقال

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب سید عبدالنعیم ولد جناب سید عبدالجبار مرحوم ساکن اندھیری گلی علیجاہ کوٹلہ کا بہ عمر 78 سال کل انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد کتب خانہ بی بی بازار مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین میر مومن کا دائرہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 8096846490 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب الحاج سید امیر الدین ولد الحاج سید کریم الدین مرحوم کا بہ عمر 83 سال 29 ستمبر بروز پیر رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد فاطمہ ،منی جانکی نگر ٹولی چوکی میں ادا کی گئی۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت قادری چمن میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 8 دختران شامل ہیں۔ مرحوم ، تاج ماربل ، کے بڑے بھائی تھے۔ فاتحہ سیوم 2 اکٹوبر جمعرات بعد نماز عصر مسجد فاطمہ ، منی جانکی نگر ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8886898914 ، 7396680385پر ربط کرسکتے ہیں۔
٭٭ انجن باؤلی (جہاںنما ) کی فعال و حرکیاتی شخصیت لائین سید انور اشفاق ولد سید حنیف کا آج (30 ستمبر منگل ) انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم اکٹوبر چہارشنبہ بعد نماز ظہر (1:15 بجے ) مسجد حکیم میر وزیر علی میں ادا کی جائیگی اور تدفین مصری گنج قبرستان نزد پیارو میاں مسجد میں عمل میں آئیگی ۔ مرحوم کئی تنظیموں کے حرکیاتی کارکن تھے ۔ لائینس کلب چارمینار ، سنی یونائیٹیڈ فورم آف انڈیا ( صوفی ) ، قرآن فاؤنڈیشن ، اہلسنت والنٹر اسوسی ایشن اور مہر آرگنائزیشن سے وابستہ تھے ۔انتقال پر کئی اکابرین نے صدمہ کا اظہار کیا ۔پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 2 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9030078670 ، 7396818218 پر ربط کریں ۔