حیدرآباد ۔ 11 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : مغل پورہ کی مشہور و معروف شخصیت الحاج رئیس احمد جدی موظف ملازم محکمہ برقی ولد احمد حسین جدی مرحوم کا بعمر 85 سال آج انتقال ہوگیا ہے۔ نماز جنازہ 11اکٹوبر بروز ہفتہ بعد نماز عشا 9-30 بجے شب مسجد علاؤ الدین ، مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان مسجد الہی چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان نثار احمد جدی اور ظہیر احمد جدی اور ایک دختر شامل ہیں۔تفصیلات کے لیے فون نمبر 9849206636۔ 6302976277پر ربط کریں ۔
00 جناب سید لائیق الدین احمد ولد جناب سید قمر الدین احمد موظف ملازم محکمہ واٹر ورکس کا 11 اکٹوبر 2025 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد کوٹلہ احسن اللہ خان دبیر پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین بدلے شاہ صاحب کی کھڑکی نور خاں بازار قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686002239 ۔ 9966397066 پر ربط کریں ۔۔
00 محترمہ اقبال شاہین زوجہ محمد فیض اللہ حسینی سابق ہیڈ مسٹرس (منہاج الشرقیہ) پرنسس عیسن ہائی اسکول کا 11 اکٹوبر 2025ء کو 11:30 بجے انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک بیٹا ڈاکٹر تبریز اور ایک بیٹی ڈاکٹر نشاط سمرین شامل ہیں۔ نماز جنازہ 12 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر فارم ہاؤس سری سیلم روڈ پر ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703412090 ، 9700542910 پر ربط کریں۔