حیدرآباد ۔ 19 اکٹوبر (راست) جناب محمد سردار خان ولد جناب غلام احمد خان مرحوم موظف اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر آبپاشی نارائن پور حکومت کرناٹک کا اتوار کی صبح بوجہ علالت انتقال ہوگیا۔ اُن کی عمر 92 سال تھی ، وہ پولیس ایکشن کے چشم دید گواہ تھے ۔ نماز ِجنازہ بعد نماز عصر مسجد صغران ،قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع مصری گنج میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم منگل 21 اکتوبر کو بعد نماز عصر مسجد صغران قاضی پورہ میں مقرر ہے۔پسماندگان میں چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔مزید تفصیل کیلئے 9441674107 پر ربط کریں۔