حیدرآباد :2نومبر ( راست ) محمد قدیر قادری ملتانی ولد حکیم محمد نصیر الدین مرحوم ساکن چندرا نگر ، یاقوت پورہ کا 2 نومبر بروز اتوار کی صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین ناگا باؤلی دبیرپورہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 4 نومبر بروز منگل بعد نماز عصر جامع مسجد املی بن ، یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8179224592 یا 9393810808 پر ربط کریں ۔