حیدرآباد ۔ 29 نومبر (راست) جناب محمد اسمعیل خان ولد محمد سبحان خان مرحوم کا بعمر 93 سال 28 نومبر 2025ء بروز جمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد شجاعت خان بیدواڑی بیگم بازار میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بیدواڑی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 30 نومبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد شجاعت خان بیدواڑی بیگم بازار میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7330665851 یا 9392696369 پر ربط کریں۔
00 الحاج شاہ فرحت اللہ علوی فرزند جناب شاہ عنایت اللہ علوی مرحوم برادر سجادہ نشین درگاہ حضرت شیخ نور صمنانیؒ کا 29 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشا ئمشک شاہ صاحب کی مسجد سلطان شاہی میں پڑھائی گئی اور تدفین دائرہ میرمؤمن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار بعد نماز عصر مسجد ماماصاحبہ سلطان شاہی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور 6 فرزندان ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700250508 ، 9346866380 پر ربط کریں۔
00 محترمہ حنیفہ بیگم زوجہ حضرت پاشاہ قادری اعجازی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 30 نومبر کو صبح 10 بجے مسجد محمدیہ آر ٹی سی کالونی مولا علی میں ادا کی جائے گی۔ تدفین گلشن اعجازی، اپے پلی، ظہیرآباد کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989352887 پر ربط کریں۔
