حیدرآباد۔ 30 دسمبر۔ ( راست ) ۔ محمد ظہیر الدین ولد مرحوم محمد امین الدین کا 30دسمبر صبح کے اولین ساعتوں میں انتقال ہو گیا۔ وہ 60برس کے تھے، نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد الماس، کالی قبر چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ، ایک فرزند اور دو دصاحبزادیاں شامل ہیں۔ زیارت یکم جنوری جمعرات بعد نماز عصر مسجد الماس، کالی قبر چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 7842438850پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب سید یحییٰ علی ولد جناب میر احمد علی مسٹر حیدرآباد 1956 کا بعمر 87 سال 30 دسمبر 2025 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اجالے شاہؒ ، بعد نماز عشاء ادا کی گئی تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مرحوم ، جناب محمد حبیب شیخ ڈائرکٹر احد ہائی اسکول کے خسر تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9642343257 ۔ 9989658868 پر ربط کریں ۔۔
