حیدرآباد۔ 6 فروری (راست) شاعر جناب سید فرید احمد قادری الگیلانی المعروف فرید سحر کی اہلیہ محترمہ سیدہ نزہت انجم بنت دختر سید نظام الدین مرحوم کا بہ عمر 63 سال جمعہ 6 فروری 2026 ء کی صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج ہی بعد نماز عصر مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں ایک فرزند سید اعظم قادری نوید حال مقیم امریکہ اور 4 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 8 فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9848084306 پر ربط کریں۔