حیدرآباد 3مارچ (راست)جناب امیر حسین حبیب المعروف حبیب بھائی ایڈیٹر روزنامہ ساز دکن حیدرآبادولد جناب باقر حسین شاذمرحوم سابق ایڈیٹر سازدکن کا منگل 3 مارچ2026 کو بہ عمر 53سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بغدادیہ سنتوش نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان متصل سید صاحب کا باڑہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ نماز جنازہ اور تدفین میں پرنٹ و الکٹرانک میڈیا کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 5 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد بغدادیہ مامابختاورہارٹ سنتوش نگر میں مقررہے مزید تفصیلات کے لیے فون 7095023048 پر یا8801600030 پر کریں ۔