حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد مقبول شریف ساکن کاچی گوڑہ اے آئی سی سی ممبر کانگریس پارٹی کا آج صبح گیارہ بجے مختصر سی علالت کے بعد بعمر 73 سال انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین بیٹے اور تین بیٹیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ مسجد انجمن میں ادا کی گئی اور تدفین ٹھگی جیل قبرستان میں عمل میں آئی اور زیارت کل بعد نماز عصر مسجد انجمن کاچی گوڑہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9848729621 ۔ 9394760717 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج کرم علی خاں علی زئی فرزند جناب نور علی خاں علی زئی کا انتقال 23 جنوری کو 9 بجے شب ہوا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد سلیم نگر میں 10 بجے دن ادا کی جائے گی ۔ تدفین حظیرہ راج محمدؒ ، چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2 دختران ہیں ۔ معلومات کے لیے 9966710208 ۔ 8885016133 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ اہلیہ حضرت الحاج سید محمد غوری ( حامد ) نقشبندی کا انتقال 24 جنوری کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد نقشبندی چمن مصری گنج احاطہ حضرت سید عبداللہ شاہ صاحب ؒ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 26 جنوری بعد نماز عصر جامع مسجد حضرت بلال ؓ ، نواب صاحب کنٹہ تاڑبن میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ جن میں قابل ذکر مفتی الحاج سید احمد غوری نقشبندی ( معاون صدر مفتی جامعہ نظامیہ ) ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849477718 ۔ 9700329777 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد مصطفی خان کے بڑے فرزند محمد عثمان خاں کا بعمر 5 سال باعث علالت جمعرات کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز بعد ظہر مسجد ابوبکر صدیق ؓ میں ادا کی گئی اور تدفین نیو بوئن پلی کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں والدین کے علاوہ ایک بھائی اور 2 بہنیں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959599408 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت سید حنیف مجتہدی ولد جناب سید امیر الدین مجتہدی مرحوم کا انتقال 24 جنوری شام 4 بجے ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل کو 2-30 بجے دن مسجد مولوی صاحب چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں شاہ قاسم مجتہدی گروہ میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 6302449549 ۔ 9866226011 پر ربط کریں ۔۔