حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید محمد اقبال احمد چیرمین روز مکسنگ ورلڈ ولد جناب سید محمد اسمعیل مرحوم کا انتقال 50سال کی عمر میں بروز جمعرات 7 اپریل کو ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد امیر حمزہ میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 9 اپریل کوبعد نماز عصر مسجد امیر حمزہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618199677پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد عبدالرزاق خان عرف عبدال ولد ڈاکٹر محمد عبدالمنان خان مرحوم کا بعمر 75 سال مختصر سی علالت کے بعد بروز چہارشنبہ 7 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قباء معین آباد میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ میراں حسینی البغدادی رحمۃ اللہ علیہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 8 اپریل بروز بروز جمعہ بعد عصر مسجد قباء معین آباد میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مرحوم ڈاکٹر محمد عبدالقادر خان کے برادر اور ڈاکٹر محمد خلیل اللہ خان میڈیکل آفیسر گولکنڈہ گورنمنٹ ہاسپٹل کے چچا ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9581234913 پر ربط کریں۔