حیدرآباد۔/13 جنوری، (راست ) جناب محمد علی شریف ولد محمد حاجی شریف ساکن پٹیل نگر بنڈلہ گوڑہ کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مغل فقیر تکیہ علی آباد میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد مغل فقیر تکیہ علی آباد میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9912147786 پر ربط کریں۔
٭٭ حافظ محمد آصف شریف ولد جناب محمد امین شریف مرحوم کا آج مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 جنوری بعد نماز ظہر جامع مسجد چندہ بی بی ، بندل گوڑہ ، عثمان باغ ،کاماٹی پورہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین عثمان باغ چانٹی پورہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700514128 ۔ 9908289755 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ابراہیم صدر انتظامی کمیٹی مسجد قطب شاہی عطا پور پلر نمبر 125 کا اچانک قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا ۔ محمد ابراہیم کی عمر 79 سال تھی ۔ نماز جنازہ آج دوپہر بعد نماز ظہر مسجد قطب شاہی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700006024 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ فردوس فرزانہ زوجہ جناب محمد حسیب الدین کا طویل علالت کے بعد 13 جنوری کو بعد نماز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد حاجی لعل محمد صاحب متصل کمان شیخ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد الماس بڑا بازار یاقوت پورہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849405156 ۔ 9618921513 پر ربط کریں ۔۔