حیدرآباد ۔ 21 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب محمد شوکت علی ولد جناب محمد محمود علی ساکن ملے پلی (انٹرنیشنل فٹبال پیلر ریٹائرڈ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس سابق چیف سیکوریٹی آفیسر گورنر آف آندھرا پردیش و تلنگانہ اسٹیٹ ) کا بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد دھوبن دارالسلام چوراستہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین روبرو قبرستان عمل میں آئی ۔ جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں کے علاوہ حیدرآباد و سکندرآباد کے فٹبال پیلرس ، و کوچس دوست احباب رشتہ داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر مسجد دھوبن دارالسلام چوراستہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8121946541 پر ربط کریں ۔۔