حیدرآباد ۔ 6 ۔ جولائی : ( راست ) : سماجی جہدکارہ عابدہ بیگم زوجہ مرحوم داؤد سلیم ساکن ایرہ کنٹہ کا چہارشنبہ 5 جولائی کو بعمر 70 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد فاروق ایرہ کنٹہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618399221 ۔ 9652926080 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد سلیم ملازم میونسپل کارپوریشن ( اورنگ آباد ) ولد جناب محمد شریف مرحوم ساکن اورنگ آباد کا بعمر 54 سال 6 جولائی جمعرات کو حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 7 جولائی جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد احمد بادپا ؒ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 8121800320 یا 9096655419 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔