انجمن اسلام اور ڈاکٹر ظہیرقاضی لازم و ملزوم :شرد پوار

   

ممبئی : انجمن اسلام اوراُس کے صدر ڈاکٹرظہیرقاضی لازم و ملزوم ہوچکے ہیں،صدر انجمن نے معیار کو برقرار رکھاہے ،اس کا اظہار سابق مرکزی وزیر زراعت اور این سی پی صدر وایم پی شرد پوارنے کیا ،اس موقع پر سابق مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے ڈاکٹرظہیرقاضی کوجانشین سرسید ایوارڈ سے نوازا۔ یہ ایوارڈ سولاپور کے ہیرا چند نیم چند تھیٹر میں منعقدہ ایک پروگرام میں دیاگیا۔ شرد پوار نے مزید کہا کہ ڈاکٹرظہیر قاضی کے کام بل ستائش ہیں ،ان کے دور صدارت میں مذکورہ تعلیمی ادارہ کی نظام اور خصوصی طور پر تعلیمی معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے ۔ہم میں امید ہے کہ مستقبل کیلئے بھی ان کا کام بہتر سے بہتر ہوگااور اس کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔صدر انجمن اسلام ڈاکٹر ظہیر قاضی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ انجمن اسلام، ایک خیراتی ٹرسٹ ہے ، جو مسلم فرقے کے ایک چھوٹے سے گروپ نے شروع کیا ، ہندوستان میں ایک سرکردہ تعلیمی گروپ اور سماجی تنظیم ہے ۔ اس کی شروعات ایک اسکول سے ہوئی اور آج اس میں پری پرائمری سے لے کر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ سطح تک مزید ادار واقع ہیں۔ ان میں کالج آف انجینئرنگ، پولی ٹیکنک، یونانی میڈیکل کالج، کالج آف ایجوکیشن، ہوٹل مینجمنٹ اور کیٹرنگ ٹیکنالوجی، اسے ایک ایسے ادارے کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے جو مختلف مختلف فرقوں کے لاکھوں طلباء کی ضروریات کو پورا کرتا ہے جس میں ایک مسلم اقلیتی ادارہ بھی شامل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ انہیں فخر ہے کہ ان تنظیموں میں 85 فیصد مسلم خواتین کام کر رہی ہیں۔ جلد ہی سولاپور میں لاء کالج شروع کرنے کا منصوبہ ہے ۔ سابق مرکزی وزیر داخلہ سہیل کمار شندے نے کہاکہ انجمن اسلام گنگا جمنی تہذیب کا گہوارہ ہے اور ترقی کی منزلیں طے کررہا ہے ۔ اس باوقار تقریبیں مفتی امجد علی قاضی،کنوئینر ریاض پیر زادہ ، مہیش کوٹھے ، ڈاکٹر۔ این این مالدار، بھرت جادھو، مہیش گڈیکر، منوہر سپٹے اور دیگر کارکنان موجود تھے ۔