انجمن ترقی اردو کی جنرل باڈی میٹنگ و انتخابات

   

کریم نگر ۔ آج دفتر انجمن ترقی اردو جعفری روڈ کریم نگر میں تنظیم کی جنرل باڈی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر تنظیمی انتخابات ریاستی رکن عاملہ بحیثیت مبصر کریم نگر جناب ڈاکٹر جعفر جری صاحب پروفیسر شاتا واہنا یونیورسٹی کریم نگر کی زیر نگرانی میں تنظیمی انتخابات عمل میں لائے گئے ۔ جس میں سابقہ صدر خواجہ جمال الدین صاحب ایڈوکیٹ کو سرپرست اعلی ، محمد اختر علی صدر ، سرور شاہ بیابانی نائب صدر ، محمد عبدالصمد نواب ، معتمد ، سراج مسعود شریک معتمد ، محمد مقبول حسین خازن اور مجلس مشاورت کی حیثیت سے مفتی محمد یونس القاسمی ، مفتی خواجہ علیم الدین نظامی ، محمد خیرالدین ، مفتی غیاث محی الدین ، مرزا امجد اللہ بیگ کو منتخب کیا ۔ اس کے علاوہ اراکین عاملہ کیلئے ڈاکٹر فہیم الدین انصاری ، عبدالمتین مانیر گارڈن ، محمد موسی خان ، سید افضل ، محی الدین ، سید سعادت علی صدیقی ، محمد افضل پاشاہ ، محمد عبداللہ اسعد ، شیخ حبیب الرحمن ، محمد ریاض الدین ساجد، محمد اظہار حسین، سید مظہرالدین ، عبدالمجید اشتیاق ، محمد علی خالد ، شیخ عمران ، محمد صدیق ایڈوکیٹ کے انتخابات عمل میں آیا ۔ آخر میں ہر مکتب فکر کے ذمہ داران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیم کی اراکین کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔
پرجا پریشد کا رکن کمیٹی کا اجلاس
پداپلی ۔ زیڈ پی سی ای او ونود کمار نے بروز منگل ایک بیان میں مطلع کیا کہ جون 26 تاریخ کو ضلع پرجا پریشد کا کْل ارکانی اجلاس منعقد ہوگا. پنچایت راج قانون 2018 کے 186 سکشن میں موجود قواعد کے مطابق زیڈ پی چیرمین کی منظوری سے جون 26 صبح 9.00 بجے مقامی آریا وائشیا بھون پداپلی میں ضلع پریشد کل ارکانی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔