کم از کم فیس 45ہزار ، 40کالجس کی فیس ایک لاکھ روپئے سے زیادہ ہونے کے امکانات
حیدرآباد ۔ یکم اگست ( سیاست نیوز) ریاست کے انجنیئرنگ کالجس میں فیس اضآفہ کرنے کا عمل مکمل ہوگیا ہے ۔ تلنگانہ داخلہ اور فیس مقرر کرنے والی کمیٹی ( ٹی ایف آر سی ) نے مختلف کالجس کی فیس کو مقرر کردیا ہے اور کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں اس کو منظوری بھی دے دی گئی ہے اور قطعی رپورٹ حکومت کو رواہ کردی گئی ہے ۔ 5اگست تک مقرر کردہ فیس پر حکومت کی جانب سے سرکاری طور پر احکامات جاری ہونے کے امکانات ہیں جس پر تعلیمی سال 2022-23 سے عمل آوری ہوگی ۔ ٹی ایف آر سی کی جانب سے ہر تین سال میں ایک مرتبہ انجنیئرنگ کالجس کی فیس پر نظرثانی کی جاتی ہے ۔ آخری مرتبہ سال 2019 میں فیس مقرر کی گئی تھی جس پر سال 2022 تک عمل آوری ہوئی ہے ۔ ریاست کے انجنیئرنگ کالجس میں کم از کم 35 ہزار روپئے اور زیادہ سے زیادہ 1.40 لاکھ روپئے فیس مقرر ہے ۔ اب اضافہ کے بعد کم از کم فیس 45 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 1.73 لاکھ روپئے ہونے کا امکان ہے ۔ اس کے لحاظ سے کم از کم 10ہزار اور زیادہ سے زیادہ 32 ہزار روپئے اضافہ ہونے کا امکان ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں جملہ 175 انجنیئرنگ کالجس ہیں ،حکومت کی جانب سے فیس میں اضافہ کا اعلان کیا جاتا ہے تو ایک لاکھ سے زائد فیس والے انجنیئرنگ کالجس کی تعداد 40 سے زائد ہوجائے گی ۔ 25کالجس کی فیس 75 ہزار سے ایک لاکھ کے درمیان ہوگی ۔ ٹی ایف آر سی نے اس مرتبہ کالجس میں 25 فیصد تک سالانہ فیس میں اضافہ کرنے سے اتفاق کیا ہے ۔ تین سال قبل ایک لاکھ سے زیادہ فیس رہنے والے کالجس کی تعداد 4 تھی جو اب بڑھ کر 40 ہونے کے امکانات ہیں ۔ ن