انحراف کے مسئلہ پر اسپیکر کا فیصلہ قبول رہے گا: سری ہری

   

حیدرآباد ۔ یکم اگست (سیاست نیوز) رکن اسمبلی کڈیم سری ہری نے منحرف ارکان اسمبلی پر وہ سپریم کورٹ فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سری ہری نے کہا کہ اسپیکر جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قابل قبول رہے گا۔ سری ہری نے کہا کہ انحراف کے مسئلہ پر بی آر ایس قائدین کے بیانات مضحکہ خیز ہیں۔ 10 برسوں تک انحراف کی حوصلہ افزائی کرنے والے بی آر ایس قائدین کو اس پر تبصرہ کا کوئی اخلاقی حق نہیں ۔ سری ہری نے کہا کہ کے سی آر اور کے ٹی آر کی عوام میں اہمیت ختم ہوچکی ہے اور ان کے بیانات پر کوئی بھروسہ کرنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 برسوں میں بی آر ایس نے 25 سے زائد ارکان اسمبلی کو انحراف کی ترغیب دی اور ان کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی۔ بعض منحرف ارکان کو کابینہ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی چناؤ پر فیصلہ کرنا کے ٹی آر کا کام نہیں بلکہ الیکشن کمیشن یہ فیصلہ کریگا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے 12 ارکان اسمبلی کو بی آر ایس میں شامل کرنے والے قائدین کو انحراف کے مسئلہ پر تبصرہ کا کوئی حق نہیں ہے۔1