اندور،19اپریل(یواین آئی)مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کوویڈ 19کے نو نئے معاملوں کے ساتھ یہاں متاثرین کی تعداد 890 تک جاپہنچی ہے ۔کل دیر رات ایک خاتون کی موت کی تصدیق کئے جانے کے بعد یہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 48تک جاپہنچی ہے ۔چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر(سی ایم ایچ او)کی جانب سے جاری مختصر ہیلتھ بلیٹن کے مطابق جمعہ کی رات تک متاثرین کی تعداد 892تھی۔کل دیررات جاری بلیٹن میں جمعہ کے 892متاثرین کی تعداد میں سی ایم ایچ او دفتر سے ہوئی بھول کا سدھار کرتے ہوئے جمعہ تک کُل متاثرین کی تعداد 881قرار دیاگیا۔