انسٹاگرام ریلزکا جنون ، نوئیڈا میں 4لڑکیاں سڑک پر گتھم گتھا

   

نئی دہلی : سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا جنون نوجوانوں کے سر چڑھ کر بول رہا ہے اور اسی جنون کی خاطر جان کو خطرے میں ڈالتی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔نوئیڈا سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے آن لائن صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرلی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام ریلز کا جنون نوئیڈا کے ایک پارک میں چار لڑکیوں کے درمیان تصادم کی وجہ بنا، ویڈیو میں لڑکیوں کو ایک دوسرے کو بے رحمانہ طریقے سے مارتے پیٹتے دکھایا گیا۔فوٹیج میں دو گروپ میں تقسیم چار لڑکیوں کو ایک دوسرے کے بال کھینچتے اور ایک دوسرے کو تھپڑلگاتے دیکھا گیا جب کہ حیران کن طور پر لڑکیوں کے جھگڑے کے موقع پر موجود دو پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بن کر دیکھتے رہے۔میڈیا کا کہنا ہیکہ لڑکیوں میں جھگڑے کی مکمل وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔