انشورنس کی رقم کے حصول کیلئے ہمشکل کا قتل

   

قاتل اور اس کے مددگار گرفتار، میدک ضلع ایس پی روہنی پریہ درشنی کی پریس کانفرنس

میدک /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس میدک محترمہ روہنی پریہ درشنی نے کہا کہ قانون کے ہاتھ سے کوئی بھی بچ کر نکل نہیں سکتا ۔ ایک قتل سے متعلق پولیس اے آر ہیڈکوارٹرس پر منعقد کردہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ محترمہ درشنی نے کہا کہ ٹیکمال منڈل کے وینکٹاپور تانڈے کا متوطن مسٹر دھرما نائیک 44 سالہ جو سکریٹریٹ تلنگانہ میں شعبہ آبپاشی میں بحیثیت سیکشن آفیسر خدمات انجام دیتا ہے ۔ ایک منصوبہ کے تحت اپنی ہی موت کی اطلاع پھیلا دی تاکہ اپنے نام پر خرید کردہ تقریباً 25 انشورنس کی رقم جو سات کروڑ 40 لاکھ ہے حاصل کرسکے ۔ چنانچہ اس مقصد میں کامیابی کیلئے ملزم نے اپنے ہی فوت ہونے کی چھوٹی خبر پھیلادی ۔ ایس پی میدک نے بتایا کہ ملزم نے اپنے آبائی مقام وینکٹاپور پر واقع اپنے آم کے باغ میں بحیثیت واچ مین خدمات انجام دینے کیلئے نظام آباد ریلوے اسٹیشن کے قریب سے ایک مزدور کو قریب قریب اس کے چہرہ کچھ حد تک مشاہبت رکھتا ہے ۔ اس کو ماہانہ 20 ہزار تنخواہ دینے کے بہانے لے آیا ۔ اور اپنے ملبوسات اس کو پہنادیا اور ا پنی دستی گھڑی بھی اس کو دے دیا ۔ بعد ازاں اپنے دیہات وینکٹاپور ایک تالاب کے قریب لے گیا ۔ اس کا قتل کرڈالا بعد ازاں اپنی ہی کار کے ڈرائیونگ سیٹ پر بٹھاکر کار کو پٹرول ڈال کر جلا دیا اور اپنی موت کی خبر پھیلاکر فرار ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس کارروائی کی انجام دہی میں اس کی شریک حیات نیلا نائیک ، بہن نندا ، داماد سرینو نائیک اور ایک نوجوان ساکن بھیملا تانڈہ وینکٹاپور کی مدد حاصل کی ۔ ایس پی میدک نے بتایا کہ اس قتل میں پولیس کو چھان بین کے دوران شکوک و شبہات ہوئے ۔ جس کی تحقیقات کیلئے میدک ڈی ایس پی مسٹر سائیلو مسٹر جارج سرکل انسپکٹر پولیس الہ درگ مسٹر مدھو سرکل انسپکٹر میدک ٹاون ، سرکل انسپکٹر نرساپور شیخ لال مدار ، سب انسپکٹر شنکرم پیٹ ( اے ) مسٹر ست نارائن سب انسپکٹر ریگوٹہ پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو اندرون دس دنوں اپنی تحقیقات میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اصل مجرم دھرما نائیک ، سرینو نائیک ، نیلا نائیک ، وینکٹیش ، ٹی نندا کو گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا گیا ہے ۔ ایس پی میدک روہنی نے جھوٹے قتل کیس میں کامیابی پر مذکورہ پولیس عہدیداروں کی خوب ستائش کی ۔