انـتـقـال

   

حیدرآباد 3 ستمبر (راست) جناب شفیع محمد (عارف) ولد جناب فقیر محمد ساکن اکبر باغ ملک پیٹ حال مقیم شکاگو (امریکہ) میں 2 ستمبر 2023 ء کو امریکہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 4 ستمبر بروز پیر اسلامک کمیونٹی سنٹر آف ڈی ای ایس پلینس میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9885445099 یا 6281254841 پر ربط کریں۔

l نلگنڈہ کی معروف شخصیت جناب عبد اللہ بن منصور موظف ہیلت انسپکٹر کا 2 ستمبر بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ مرحوم 76 برس کے تھے۔ نلگنڈہ کے صاحب نسبت بزرگ حضرت منصور بن احمد صاحب ؒ کے فرزند اکبر تھے۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد گڑھی نلگنڈہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے 8801808937 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔