انـتـقـال

   

حیدرآباد۔/24 ڈسمبر، ( راست) جناب سید خواجہ رحیم الدین المعروف عابد بھائی ولد جناب سید خواجہ نعیم الدین مرحوم ساکن ملک پیٹ کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد قباء فرح کالونی سعید آباد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد عباداللہ دبیر پورہ میں عمل میں آئی۔ مرحوم، جناب ایس کے افضل الدین سینئر کانگریس لیڈر کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849822015 پر ربط کریں۔

٭ جناب اسمٰعیل بن علی ملازم دفتر کمشنر آف انڈسٹریز کامرس اینڈ اکسپورٹس پروموشن ڈپارٹمنٹ چراغ علی گلی ولد جناب علی بن عبداللہ مرحوم کا اتوار 24 ڈسمبر 2023 ء کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد ابوبکر صدیقؓ یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد الماس بڑا بازار یاقوت پورہ کے عقب میں واقع قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند علی بن اسماعیل عرف ہارون شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 7658931824 پر ربط کریں۔
٭ ڈاکٹر محمد فہیم الدین ولد محمد حمیدالدین مرحوم (سابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پولیس) کا مختصر علالت کے بعد 24 ڈسمبر 2023 ء بروز اتوار بعد عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد عالمگیری میں ادا کی گئی اور تدفین بھی اسی قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم، ڈاکٹر محمد اکرم الدین کے نسبتی برادر ہوتے ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885664180 پر ربط کریں۔