انـتـقـال

   

حیدرآباد۔ 23 فروری (راست) جناب محمد مسیح اللہ ولد محمد احمد اللہ مرحوم ریٹائرڈ سینئر لیاب ٹکنیشن عثمانیہ جنرل اسپتال کا بعمر 92 سال ساکن اکبر باغ ملک پیٹ کا انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ 24 فروری بعد نماز فجر مسجد اکبری اکر باغ میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ کرماگوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے فون نمبرات 9246297740 یا 9885925536 پر ربط کریں۔
ll الحاج مولانا حافظ محمد وزیر علی ولد باقر علی مرحوم کا بروز اتوار 23 فروری 2025 انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 24 فروری بروز پیر بعد نماز فجر جامع مسجد دیوان دیوڑھی میں ادا کی جائے گی اور تدفین افضل گنج قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 8686000192 یا 9948213127 پر ربط کریں۔
ll جناب مرزا اکرم علی بیگ ولد مرزا حسین علی بیگ ساکن اویسی کالونی ٹولی چوکی کا بعمر 85 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 فروری بروز ہفتہ مسجد ابوبکر میں ادا کی گئی اور تدفین شانتی نگر قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت بروز پیر 24 فروری کو بعد عصر مسجد ابوبکر الحسنات کالونی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9247737488 پر ربط کریں۔