انمول بشنوئی کی این آئی اے حراست میں 7 دن کی توسیع

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔29؍نومبر ( ایجنسیز )پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے ہفتہ کو بین الاقوامی گینگسٹر انمول بشنوئی کی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کی تحویل میں مزید سات دن کی توسیع کر دی ہے۔ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر عدالت نے اس معاملے کی کارروائی پٹیالہ ہاؤس کورٹ کے بجائے این آئی اے ہیڈکوارٹر کے کامپلکس میں انجام دی۔ اگلی سماعت 5 دسمبر کو مقرر ہے جس کے دوران تفتیشی ایجنسی مزید پیش رفت عدالت کے سامنے رکھے گی۔این آئی اے کے وکیل راہل تیاگی نے بتایا کہ اب تک کی پوچھ گچھ میں کئی اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، جن پر پیش رفت کے لیے مزید وقت درکار ہے۔ انہی وجوہات کی بنا پر عدالت نے سات دن کی اضافی تحویل منظور کی۔