ممبئی :اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی تقاریب 12جولائی سے ہونگی۔ سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اور برطانیہ کے سابق وزیر اعظم بورس جانسن بھی اس شاندار شادی کا حصہ ہوں گے۔ یہ شاندار شادی 12 جولائی 2024 کو ممبئی کے باندرہ۔کرلا کامپلکس کے جیو ورلڈ کنونشن سینٹر میں ہوگی۔ شادی کی تقریبات کا آغاز انٹلیا میں ایک نجی پوجا کی تقریب سے ہوا جو 29 جون 2024 کو ہوئی تھی۔ شادی سے پہلے کی بہت سی تقریبات جیسے کہ ہلدی، سنگیت اور ڈانسیہ پہلے ہی شان و شوکت کے ساتھ ہو چکی ہیں اور سوشل میڈیا پر تمام تصاویر کی بھرمار ہے۔ تقریب میں بالی ووڈفنکار اور ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔