اننت ناگ : جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے قریب سمتھان۔ کوکر ناگ روڈ پر گاڑی کھائی میں گرنے سے دو خواتین اور پانچ بچوں سمیت آٹھ افراد کی موت ہو گئی۔ گاڑی مڈوا کشتواڑ جا رہی تھی کہ ڈرائیور نے کار پر سے کنٹرول کھو دیا۔ مہلوکین میںکشتواڑ کے رہنے والے امتیاز راتھر ، عمر 45 سال،افروزہ بیگم، ساکن کشتواڑ، عمر 40، ریشما، عمر 40 سال، اریبہ امتیاز، عمر 12 سال، انیہ جان، عمر 10 سال، ابان امتیاز، عمر 6 سال،مصیب ماجد، عمر 16 سال‘مشیل ماجد، عمر 8 سال شامل ہیں ۔یہ واقعہ یونین ٹیریٹری کے راجوری اور ریاسی اضلاع میں بالترتیب دو الگ الگ سڑک حادثات میں چھ افراد کی موت کے چند دن بعد پیش آیا ہے۔ پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، 21 جولائی کو ٹھنڈی کاسی سے آٹھ افراد کو لے کر جا رہی ایک ٹیکسی راجوری کے چلان گاؤں کے قریب پہاڑی سڑک سے گر گئی تھی۔اس سے پہلے 13 جولائی کو جموں و کشمیر کے ڈوڈا ضلع میں ایک بس سڑک سے پھسل کر 200 فٹ گہری کھائی میں گرنے سے دو افراد کی موت اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔ ڈوڈا کے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ نے اے این آئی کو بتایا کہ حادثے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی۔ 4 شدید زخمی اور 5 کو اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ ہم نے کل 9 لوگوں کو جی ایم سی (گورنمنٹ میڈیکل کالج) ڈوڈا ریفر کردیا ہے۔