انوبرتا منڈل کے قریبی دوست کو ای ڈی نے طلب کیا

   

کلکتہ: سی بی آئی کے بعد اب ای ڈی نے انوبرتا کے قریبی دوست مالے پیٹھ کو سمن بھیج کر دہلی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت دی ہے ۔مالے پیٹھ نے کہاکہ وہ دہلی میں ہے ۔ جانچ میں ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ اس سے پہلے سی بی آئی نے آزاد ٹرسٹ کے ممبران کو گائے اسمگلنگ کے معاملے میں نوٹس جاری کیا تھا۔ سی بی آئی نے مالے پیٹھکو انفرادی طور پر نوٹس جاری نہیں کیا ہے ۔ آزاد ٹرسٹ کے دو دیگر ممبران کو بھی سمن جاری کیا تھا۔ لیکن اس بار مالے پیٹھ کو گائے کی اسمگلنگ کے معاملے میں دہلی ای ڈی کے دفتر میں طلب کیا گیا ہے ۔ ای ڈی مالے سے 9 کروڑ روپے کے لین دین کے بارے میں پوچھ گچھ کرنا چاہتی ہے ۔اس سے پہلے سی بی آئی نے مالے پیٹھ سے پولی ٹیکنک کالج اور بول پور میں سی بی آئی کے عارضی کیمپ سے پوچھ گچھ کی تھی۔ ای ڈی ذرائع کے مطابق گائے اسمگلنگ کی آمدنی سے ہونے والی آمدنی سے کالج کی تعمیر کا شبہ ہے ؟ انوبرتا منڈل نے کس کو یہ 9 کروڑ روپے عطیہ کرنے کی سفارش کی تھی۔کیونکہ 2021میں مالے پیٹھ نے مالی بحران کی وجہ سے شانتی نکیتن میڈیکل کالج کی تعمیر کے لیے تقریباً 50 لوگوں سے 9 کروڑ روپے چندہ لیا تھا۔