نئی دہلی۔ ہندوستان کی مشہور پہلوان ونیش پھوگٹ جو یہاں جنتر منتر پر دیگر سرکردہ ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف ہراسانی پر احتجاج کر رہی ہیں، نے الزام لگایا ہے کہ مرکزی وزیرکھیل انوراگ ٹھاکر نے کوشش کی ہے ٹھوس کارروائی کرنے کے بجائے ایک اوور سائیٹ پینل بنا کر معاملے کو دبادیا جائے۔ اپنے احتجاج کے دوسرے مرحلے کے دوران برج بھوشن کی گرفتاری کا پہلوان مطالبہ کر رہے ہیں، جو بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔ونیش نے کہاکہ ہم نے مرکزی وزیر کھیل (انوراگ ٹھاکر) سے بات کرنے کے بعد اپنا احتجاج ختم کیا اور تمام ایتھلیٹس نے انہیں جنسی ہراسانی کے بارے میں بتایا تھا لیکن انہوں نے ایک کمیٹی بنا کر اس نے معاملے کو وہیں دبانے کی کوشش کی، اس وقت کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ ونیش نے صحافیوں کو بتایا کہ ایک طاقتور شخص کے خلاف کھڑا ہونا مشکل ہے جو اپنی طاقت اور عہدے کا طویل عرصے سے غلط استعمال کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک ایسے شخص کے خلاف کھڑا ہونا بہت مشکل ہے جو اتنے عرصے سے اپنی طاقت اور عہدے کا غلط استعمال کر رہا ہے۔