انوراگ یونیورسٹی کے اس سال 6.5 کروڑ کے اسکالرشپس

   

حیدرآباد 14 جنوری (سیاست نیوز) انوراگ یونیورسٹی کی جانب سے اس سال اس کے کامن انٹرنس ٹسٹ، AnuragCET کے ذریعہ مختلف بیچلر، ماسٹرس اور ڈاکٹورل پروگرامس میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو 6.5 کروڑ روپئے کے اسکالرشپس فراہم کئے جائیں گے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایس رامچندرن نے کہاکہ اس میں ٹاپ 10 پوزیشن حاصل کرنے والوں کے لئے پورے پروگرام کے لئے صد فیصد فیس معاف ہوگی اور اچھے رینکس حاصل کرنے والوں کے لئے مختلف رعایتیں ہوں گی۔