حیدرآباد۔/17 مئی، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن نے انٹر میڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کیلئے امتحانی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ میں 19 مئی تک توسیع کردی ہے۔ امتحانات آئندہ ماہ جون میں منعقد ہوں گے۔ سپلیمنٹری امتحانات یا پھر امپرومنٹ کیلئے طلبہ امتحانی فیس اپنے متعلقہ جونیر کالجس میں جمع کراسکتے ہیں۔ بورڈ نے تمام جونیر کالجس کو ہدایت دی ہے کہ وہ انٹرنیٹ بینکنگ سہولت کے ذریعہ 19 مئی تک امتحانی فیس جمع کرادیں۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے نشانات کی دوبارہ گنتی اور اسکیان فوٹو کاپی اور ری ویریفکیشن کیلئے فیس کے ادخال کی آخری تاریخ آج ختم ہوگئی۔ر
اے پی میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر پابندی ختم
امراوتی ۔ 17 مئی (سیاست نیوز) آندھرا پردیش حکومت نے ریاست میں سرکاری ملازمین کے تبادلوں پر عائد پابندیوں کو ختم کردیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے 22 مئی سے 31 مئی تک بڑے پیمانے پر سرکاری ملازمین کے تبادلوں کی راہ ہموار ہوگی۔ ایسے ملازمین کے تبادلے کئے جائیں گے جنہوں نے ایک ہی مقام پر کم از کم 2 سال سے زیادہ خدمات انجام دی ہیں، ایسے ملازمین کو نئے مقامات پر منتقل کیا جائے گا۔