انٹر سیکنڈ ایئر کے 3 مضامین کے امتحانات،15 ہزار امیدوار غیر حاضر

   

حیدرآباد۔/21 مارچ، ( سیاست نیوز) بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کے تحت انٹر میڈیٹ سیکنڈ ایئر کے پرچہ جات میتھمیٹکس پیپرIIA ، باٹنی پیپر II اور پولٹیکل سائینس پیپرII کے امتحانات آج منعقد ہوئے۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق تینوں امتحانات کیلئے 444384 طلبہ نے رجسٹرڈ کرایا تھا جبکہ امتحانات میں 428664 طلبہ نے شرکت کی۔ غیر حاضر طلبہ کی تعداد 15720 ہے جو مجموعی طلبہ کا 3.5 فیصد ہوتا ہے۔ نلگنڈہ اور ونپرتی میں نقل نویسی کے 3 معاملات درج کئے گئے جن میں نلگنڈہ میں 2 معاملے شامل ہیں۔ بورڈ کے مبصرین نے نلگنڈہ، میدک، وقارآباد، رنگاریڈی، محبوب نگر، ورنگل اور حیدرآباد کا دورہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا معائنہ کیا۔ امتحانات پُرامن طور پر گذر گئے اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ر