چار لاکھ سے زائد امیدواروں کی شرکت متوقع
حیدرآباد ۔ 21۔ مئی (سیاست نیوز) انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات 2025 کا کل 22 مئی سے ریاست کے 892 امتحانی مراکز پر آغاز ہوگا۔ سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مطابق سپلیمنٹری امتحانات کے بہتر اور پرامن انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کئے گئے ۔ فرسٹ ایئر کے تحت جنرل زمرہ میں 249204 اور ووکیشنل میں 17003 امیدوار حصہ لیں گے ۔ سکنڈ ایئر کیلئے جنرل زمرہ میں 134988 اور ووکیشنل میں 12402 امیدوار شرکت کریں گے ۔ حصہ لینے والے لڑکوں کی تعداد 236915 ہے جبکہ طالبات 176681 رہیں گے ۔ مجموعی طور پر 413597 امیدوار سپلیمنٹری امتحانات میں حصہ لیں گے۔ امیدواروں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ امتحان سے 30 منٹ قبل امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔ امیدواروں کیلئے ہال ٹکٹ لازمی رہے گا۔ طلبہ کو ہال ٹکٹ کے بغیر داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نقل نویسی کو روکنے کیلئے سخت قدم اٹھائے جائیں گے۔ موبائیل فون ، گھڑی اور الیکٹرانک آلات پر سختی سے پابندی رہے گی اور امتحان ہال میں ان کی اجازت نہیں ہوگی۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ امتحانات کے سلسلہ میں جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔1