تناؤ اور دباؤ کے بغیر امتحان لکھنے کا مشورہ
حیدرآباد۔ 4 مارچ (سیاست نیوز) بی آر ایس پارٹی کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے تارک راما راؤ اور رکن قانون ساز کونسل کویتا نے 5 مارچ سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے آغاز کے پیش نظر تلنگانہ کے طلبہ سے ’’نیک خواہشات‘‘ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ بغیر کسی ذہنی دباؤ کے جوش اور اعتماد کے ساتھ امتحانات تحریر کریں، بہتر نتائج ضرور حاصل ہوں گے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ اُنہیں یقین ہے کہ امتحانات میں شرکت کرنے والے طلبہ نے کافی محنت کی ہے، ان کی پڑھائی میں ان کے والدین کا بھی تعاون رہا ہے۔ اب امتحان کا وقت ہے، ایسے وقت ذہنی تناؤ اور دباؤ کا شکار ہوئے بغیر پُرسکون انداز میں امتحان تحریر کریں۔ جن طلبہ نے تیاری کی ہے، یقیناً ان کے نتائج بہتر ثابت ہوں گے۔ کے ٹی آر اور کویتا نے کہا کہ طلبہ امتحان کے مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے امتحانی مراکز کو پہنچ جائیں۔ آخری وقت گھر سے نکلنے پر انہیں مشکل ہوگی اور 5 منٹ کی تاخیر کے بعد انہیں امتحانی مرکز میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا، لہذا وقت سے پہلے امتحانی مرکز پہنچ جائیں۔ انٹر بورڈ کے جو قواعد ہیں، ان پر سختی سے عمل کریں۔2