حیدرآباد۔20۔ مئی (سیاست نیوز) سکریٹری بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن سید عمر جلیل کے مطابق انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے پبلک ایڈمنسٹریشن پیپر 1 ، بریج کورس میاتھمیٹکس پیپر 1 برائے بائی پی سی طلبہ کے امتحانات آج منعقد ہوئے۔ پرچہ جات کیلئے 36291 طلبہ نے رجسٹرڈ کیا تھا جن میں سے 31372 طلبہ امتحانات میں شریک ہوئے۔ 4919 طلبہ غیر رحاضر رہے جن کا فیصد 13.4 ہے۔ انہوں نے کہا کہ امتحانی مراکز کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ منظر عام پر نہیں آیا۔ نقل نویسی کا ایک بھی معاملہ درج نہیں ہوا۔ ر