انٹرمیڈیٹ فیس داخل کرنے کی تاریخوں کا اعلان

   

حیدرآباد 12 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انٹر سال اول و دوم کے امتحانات کی فیس داخل کرنے کی تاریخوں کا اعلان کردیا ۔ ریگولر ‘ ناکام طلبا ( جنرل و ووکیشنل ) جو مارچ 2023 میں امتحان میں شرکت کے خواہاں ہوں وہ فیس داخل کرسکتے ہیں۔ 14 نومبر سے 30 نومبر فیس کسی جرمانہ کے بغیر داخل کی جاسکتی ہے ۔ 100 روپئے جرمانہ کے ساتھ 6 ڈسمبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے جبکہ 500 روپئے جرمانہ کے ساتھ 12 ڈسمبر تک اور 1000 روپئے جرمانہ کے ساتھ فیس 17 ڈسمبر تک داخل کی جاسکتی ہے ۔ دو ہزار روپئے جرمانہ کے ساتھ 22 ڈسمبر تک داخل کی جاسکتی ہے ۔ بورڈ کے مطابق سال اول جنرل کی فیس 500 روپئے اور ووکیشنل کی فیس 710 روپئے ہے ۔ اسی طرح سال دوم جنرل کورسیس کی فیس آرٹس کیلئے 500 روپئے اور سائنس کیلئے 710 روپئے ہے اسی طرح سال دوم ووکیشنل کی فیس بھی 710 روپئے ہے ۔