انٹرمیڈیٹ پرچوں کی اسپاٹ جانچ کا 12 سے آغاز ہوگا

   

حیدرآباد 8 مئی ( سیاست نیوز ) انٹرمیڈیٹ امتحانات میںجوابی بیاضات کی جانچ کا کام 12 مئی سے شروع کردیا جائیگا ۔ تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے ریاست بھر میں پرچوں کی جانچ کیئے 14 کیمپس بنائے ہیں ۔ امتحانات کا 24 مئی کو اختتام عمل میں آنے والا ہے ۔ پرچوں کی جانچ کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور عہدیدار چاہتے ہیں کہ انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 24 مئی کو کردیا جائے ۔