کسٹمرس کو انعامات اور لکی ڈرا میں حصہ لینے کا موقع
حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : ملٹی برانڈ اسٹور ، پائی انٹرنیشنل الیکٹرانکس لمٹیڈ کی جانب سے اس تہوار کے سیزن میں میگا فیسٹیول سیل کے تحت کسٹمرس کسی بھی Pai اسٹور سے خریدی کرتے ہوئے انعامات حاصل کرسکتے ہیں ۔ 2000 روپئے اور زائد کی خریداری پر کسٹمرس لکی ڈرا میں حصہ لینے کے حق دار بن سکتے ہیں اور انہیں مرسیڈیز بینز ، Hyundai Aura جیتنے کا موقع بھی ہوگا ۔ Pai الیکٹرانکس لمٹیڈ کو سال 2000 میں راجکمار پائی نے قائم کیا اور یہ اس کے پہلے اسٹور کے قیام سے ریٹیل بزنس میں ہے ۔ آج اس برانڈ کے کرناٹک ، تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں 220 سے زائد اسٹورس ہیں ۔ راجکمار پائی نے کہا کہ ’ کسٹمرس کو مطمئن کرنا ، دیانت داری اور بھروسہ مند خدمت ہمارا نصب العین ہے ۔ اور اس سے ہی ہمارے برانڈ کی کامیابی ہے ‘ ۔ ان کی ٹیم نے پائی کے پراڈکٹ کو معیاری بنانے ، واجبی قیمت اور کسٹمرس کو بہترین سرویس دینے کے لیے انتھک کام کیا ہے ۔ بدلتے وقت کے ساتھ موبائل فونس کی مانگ میں اضافہ ہوا اور پائی انٹرنیشنل نے اس کے کسٹمرس کی سہولت کے لیے خصوصی Pai موبائل اسٹورس کا آغاز کیا ۔ ان اسٹورس میں موبائل فونس کا ایک وسیع رینج دستیاب ہے ۔ پائی انٹرنیشنل نے فرنیچر کے لیے بھی ایک خصوصی سیکشن شروع کیا ہے جہاں فرنیچر اس کے اسٹائل اور معیار میں بین الاقوامی معیار کا ہوتا ہے ۔ برسوں سے پائی انٹرنیشنل کی جانب سے شاپنگ کے تجربہ میں اضافہ کیا جارہا ہے اور شاپنگ میں آسانی اور فیس بک ، انسٹاگرام اور یوٹیوب جیسے پلیٹ فارمس کی آسانی کے لیے وسیع رینج کے الیکٹرانکس ، ہوم اپلانسیس موبائلس ، لیاپ ٹاپس ، فرنیچر اور مزید کئی انفارمیشن کسٹمرس کو فراہم کی جارہی ہے ۔ ای کامرس سے ہندوستان اور دنیا میں خریداری کے انداز میں انقلابی تبدیلیاں آئی ہیں ۔ Pai کا ایک بڑا یو ایس پی ایونٹ اس کا لکی ڈرا ایونٹ ہے ۔ جو ہر فیسٹیو سیزن کے ختم پر سال میں چار مرتبہ منعقد ہوتا ہے ۔ 2000 یا اس سے زیادہ کی خریداری کرنے والے کسٹمرس کو اس کے لیے کوپنس حاصل ہوتے ہیں ۔ وبا کے باعث اس کے فارمٹ میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے آن لائن کردیا گیا ہے اور ڈرا کی یہ تقریب فیس بک اور یو ٹیوب پر لائیو ہوتی ہے ۔ آن لائن خریداری کے لیے لاگ آن کریں paiinternational.in اور مفت ہم ڈیلیوری سے استفادہ کریں ۔۔