انٹرنیٹ پر پابندی ۔ اولا ، اوبیر ڈرائیورس کا احتجاج

   

٭ آسام کے مختلف اضلاع میں متواتر ایک ہفتہ سے انٹرنیٹ پر پابندی نے سرویس سیکٹر میں خدمات فراہم کرنے والے افراد کو بدظن کردیا ہے ۔ آج اولا ،اوبیر اور اس طرح کے دوسری آن لائن خدمات فراہم کرنے والی ٹیکسی ڈرائیورس نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انٹرنیٹ بحال کریں ۔ تاکہ اُن کے روزگار کو مزید نقصان نہ پہنچے ۔ احتجاجیوں نے بتایا کہ موبائیل بکنگ بند ہونے کی وجہ سے وہ اپنے ارکان خاندان کو روٹی مہیا نہیں کراپارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ انہیںماہانہ قسط ادا کرنا پڑتا ہے ،نہیں ادا کرنے پر بینک کی جانب سے انہیں ڈی فالٹر قرار دیا جاسکتا ہے ۔