انڈونیشیا میں بس کھائی میں گری 28 افراد ہلاک

   

جکارتہ۔ 24ڈسمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) انڈونیشیا کے شمالی صوبہ سماترا میں پیر کو دیر رات ایک بس کے گہری کھائی میں گر جانے سے کم از ا 27 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 13 دیگر زخمی ہو گئے ۔ مقامی میڈیا نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ بس میں کل 37 افراد سوار تھے ۔اس حادثہ میں 24 افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ تین افراد ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکے ۔13 دیگر زخمی بتائے جارہے ہیں جن کا ہاسپٹل میں علاج ہورہاہے ۔