انڈیا میں کورونا وباء کا عروج باقی

   

نئی دہلی 2جون (سیاست ڈاٹ کام )انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے آج کہاکہ ہندوستان عالمی وباء کورونا وائرس میں عروج پر ابھی نہیں پہونچا ہے۔ انڈیا میں دیگر اقوام کے مقابل شرح اموات میں کٹوتی ہوتی جارہی ہے۔ کونسل نے کہاکہ کوویڈ ۔ 19 کو قابو میں رکھنے کے ہمارے احتیاطی اقدامات کافی مؤثر ثابت ہوئے ہیں۔ تاہم کورونا کا عروج ابھی باقی ہے۔