انڈیاز گاٹ لیٹنٹ تنازعہمہاراشٹر سائبر سیل کی تحقیقات تیز

   

ممبئی: مہاراشٹر سائبر سیل نے رئیلٹی شو انڈیاز گاٹ لیٹنٹ سے متعلق تنازعہ پر اپنی تحقیقات تیز کر دی ہیں اور اس سلسلے میں راکھی ساونت سمیت پچاس ممتاز شخصیات کو طلب کیا ہے ۔اب تک کامیڈین اتل کھتری، دیویش دکشت اور سرسوت مہیشوری کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ جب کہ پانچ افراد پہلے ہی اپنے بیانات فراہم کر چکے ہیں، حکام کو ابھی تک کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے جن سے یہ تصدیق ہو سکے کہ آیا شو کے ججوں نے اپنی شرکت کیلئے مالی معاوضہ وصول کیا تھا۔

منشیات کے اسمگلرس کو سزائے موت دی جانی چاہئے
جموں: ٹیم جموں کے چیئرمین زوراور سنگھ جموال نے مطالبہ کیا ہے کہ منشیات کی سمگلنگ کے مجرم ثابت ہونے والوں کو سزائے موت دی جانی چاہئے ۔انہوں نے تمام منتخب اراکین اسمبلی (ایم ایل اے ) سے پرزور اپیل کی کہ وہ پارٹی لائنوں سے بالاتر ہوکر جموں و کشمیر میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت اور مشتبہ منشیات کی زیادہ مقدار سے نوجوانوں کی غیر رپورٹ شدہ اموات پر متفقہ طور پر غور و خوض کریں۔
موصوف چیئرمین نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘جموں و کشمیر کو حکومت کی ذمہ داری ہے کہ منشیات کے خلاف سختی سے لڑنے کے اپنے وعدے کو پورا کرے ‘۔ان کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے قبل شراب پر پابندی عائد کرنے کا بحث زور پکڑ رہا ہے اور پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس کے کئی ارکان اسمبلی پرائیویٹ ممبر بل پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جس میں ریاست بھر میں شراب پر پابندی کی وکالت کی گئی ہے ‘۔جموال جومنشیات کے خلاف لڑنے والی ایک تنظیم کی سربراہی کر رہے ہیں، نے کہا: ‘اگر حکومت شراب پر پابندی کے حوالے سے کوئی واضح پالیسی متعارف کراتی ہے تو ٹیم جموں اس کا خیرمقدم کرے گی۔