حیدرآباد ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : انڈین آرمی کی جانب سے جولائی 2022 سے شروع ہونے والے 135 ویں ٹکنیکل گریجویٹ کورس ( ٹی جی سی ) میں تربیت کے لیے غیر شدی شدہ مرد انجینئرنگ گریجویٹس کی جانب سے درخواستیں طلب کررہا ہے ۔ جملہ 40 مخلوعہ نشستوں پر بھرتی ہوگی ۔ سیول ، بلڈنگ کنسٹرکشن ٹکنالوجی میں 09 ، آرکیٹکچر 1 ، میکانیکل میں 5 ، الیکٹریکل اور الیکٹریکل اینڈ الیکٹرانکس میں 3 ، کمپیوٹر سائنس 8 ، انفارمیشن ٹکنالوجی 1 ، ٹیلی کمیونیکیشن انجینئرنگ 1 ، الیکٹرانکس اینڈ کمیونیکیشن 1 ، ایروناٹیکل ایرواسپیس ایویانکس میں 1 ، الیکٹرانکس اینڈ انسٹرومنٹیشن 1 ، الیکٹرانکس 1 پروڈکشن 1 ، انڈسٹریل مینوفکچرنگ 1 ، آپٹو الیکٹرانکس 1 ، آٹو موبائل انجینئرنگ 1 ، انجینئرنگ کامیاب اور انجینئرنگ سال آخر کے طلبہ بھی درخواست دے سکتے ہیں ۔ امیدوار کی عمر یکم جون 2022 تک 20 تا 27 سال کے درمیان ہونی چاہئے ۔ امیدوار کی پیدائش 2 جولائی 1995 تا یکم جولائی 2002 کے درمیان ہونی چاہئے ۔ شارٹ لسٹ انٹرویو ، میڈیکل ایگزامنیشن کے ذریعہ انتخاب کیا جائے گا ۔ درخواست آن لائن کرنی ہوگی ۔ درخواست کی آخری تاریخ 4 جنوری 2022 مقرر ہے ۔ ویب سائیٹ
joinindianarmy.nic.in
ملاحظہ کریں ۔۔ ع