انڈین اوور سیز کانگریس کے صدرعبدالکریم چو گلے کاانتقال

   

ممبئی: انڈین اوور سیز کانگریس کے صدر اورکوکن اور قطر کی اہم تعلیمی،صنعتی ،سماجی وادبی شخصیت عبدالکریم چو گلے آج صبح یہاں 77سال کی عمر میں انتقال کرگئے، چوگلے نے کوکن سمیت مہاراشٹرا اور قطر میں تعلیمی میدان میں اہم خدمات انجام دی اور انہوں نے اُردو زبان کے فروغ اور تشہیر کیلئے قطر اور ممبئی سمیت مہاراشٹرا میں کئی اہم ادارے قائم کیے۔ اردو سے متعلق اردو ادب میں 24 کتابیں شائع کیں۔انہیں صدر جمہوریہ ہند نے پرواسی بھارتیہ کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔آج بعد نماز عصر ان کی تدفین چاربنگلہ مسلم قبرستان میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر شہر اور بیرون شہر کے عمائدین ، تعلیمی، سماجی، ادبی اور دینی اداروں اور تنظیموں سے وابستہ عہدیداران نے شرکت کی۔