انڈین ویمنس ٹیم کا آج جاپان سے مقابلہ

   

دوسرے میاچ میں ملائیشیا کو کراکری شکست سے حوصلے بلند
اے ایچ ایف جونیئر ایشیا کپ

موکی ( چین )۔7؍ستمبر ( ایجنسیز )ہندوستان کی جونیئر ویمنس ہاکی ٹیم نے اے ایچ ایف جونیئر ایشیا کپ 2026 میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی اور دوسرے ایلیٹ پول میچ میں ملائیشیا کو 11-1 سے کراکری شکست دی۔ دفاعی چیمپئن ہندوستان نے حریف ٹیم پر مکمل غلبہ برقرار رکھا۔ جنوبی کوریا کے خلاف پہلے میچ میں 4-1 سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد ہندوستان نے ملائیشیا کے خلاف اس سے بھی زیادہ شاندار کارکردگی پیش کی۔ اس جیت سے ہندوستان کو دو میچوں میں چھ پوائنٹس حاصل ہوئے ہیں اور وہ ایلیٹ پول اسٹینڈنگ میں سرفہرست ہے۔ چین اور جاپان تین‘ تین پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ جنوبی کوریا اور ملائیشیا بالترتیب چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں، جو اپنے ابتدائی دونوں میچ ہار چکے ہیں۔ منگل8 ستمبر کو اپنے تیسرے پول مرحلہ میں ہندوستانی ٹیم کا مقابلہ جاپان سے ہوگا ۔