انڈیگو ایر کی حیدرآباد ۔ مدینہ راست پرواز

   

حیدرآبادی پائلٹ خالد نواز اور سلویٰ فاطمہ نے فلائیٹ اڑائی‘ مدینہ ایرپورٹ پر واٹر سلیوٹ
ریاض ( کے این واصف ) انڈیگو ایر لائنز نے حیدرآباد سے مقدس شہر مدینہ منورہ کیلئے راست پرواز کا آغاز کیا۔ انڈیگو کے مطابق حیدرآباد۔ مدینہ فلائیٹ انڈیگو کی 38 وین بین الاقوامی منزل ہے۔ اور اس پہلی فلائٹ کے کیپٹن خالد نواز اور کو پائلیٹ سلویٰ فاطمہ کا تعلق حیدرآباد سے ہے۔ خالد نواز ورنگل سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر سعید نواز کے فرزند ہیں ۔ ماہر تخدیر Anesthetist ڈاکٹر سعید نواز طویل عرصہ سے ریاض مین کنگ سعود یونیورسٹی ہاسپٹل سے وابستہ ہیں۔ قارئین کو یاد ہوگا کہ سلویٰ فاطمہ کو پائلٹ بنانے میں ایڈیٹر سیاست جناب زاہد علی خاں کا بڑا اہم رول رہا۔ مدینہ منورہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایرپورٹ پر انڈیگو ایر کی پہلی راست فلائیٹ پہنچنے پر ہوابازی روایات کے مطابق Water Salute دے کر استقبال کیا گیا۔ واٹر سلیوٹ دیا جانا اعزاز ہے۔ سیول ایویشن سے یہ اعزاز اہم واقع پر دیا جاتاہے۔